Monday, November 2, 2009

انصار برنی کی لاہور میں بابو صابو انٹرچینج کے مقام پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت۔


اسلام آباد۔ اقوام متحدہ میں مشیر خاص برائے انسانی حقوق جناب انصار برنی نے لاہور میں بابو صابوانٹر چینج کے مقام پر ہونے خود کش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پولیس جوانوں کی بر وقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور دہشت گردی کی ایک بہت بڑی واردات سے محفوظ رہا۔
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق جناب انصار برنی نے کہا کہ ایک روز میں دو خود کش بم دھماکے اس چیز کی نشاندہی کرتے ہیں کہ دہشت گرد ملک میں دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت ان پر بر وقت قابو پانے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے اور عوام کا اعتماد کھوتی جا رہی ہے۔ انصار برنی ایڈووکیٹ نے مذید کہا کہ آئے روز کی دہشت گردی سے عوام کا ہر طبقہ شدید متاثر ہے اورعوام میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔ انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئر مین جناب انصاربرنی نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت امن و امان کو پہلی ترجیح دیتےہوئےاپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کو تحفظ فراہم کرے۔
انصار برنی
چیئرمین انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل۔

No comments:

Post a Comment