اسلام آباد۔ اقوام متحدہ میں مشیر خاص برائے انسانی حقوق اور انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین جناب انصار برنی نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں درجنوں معصوم انسانی جانوں کی شہادت کے ساتھ ساتھ کئی افراد سخت زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق جناب انصار برنی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
انصار برنی ایڈووکیٹ نے مذید کہا کہ انسانی جانوں کے قاتل دہشت گرد تمام انسانیت کے قاتل ہیں اور حکومت کو عوام کی جان و مال کے تخفظ کے لئے سخت اقدامات اٹھانے چایئے۔
انصار برنی۔
چیئرمین انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل۔
No comments:
Post a Comment