
اسلام آباد۔ اقوام متحدہ میں مشیر خاص برائے انسانی حقوق انصار برنی نے اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبات کے کیفے ٹیریا اورطلبہ کے شریعہ بلاک پرخودکش بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے طلبہ و طالبات کے والدین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ، دہشت گردوں نے یونیورسٹی پر بم دھماکے کر کےیہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کا تعلق اسلام سے ہے اور نہ ہی پاکستان سے۔
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ و طالبات کی قیمتی جانوں کی حفاظت کے لئے تمام درسگاہوں کی معقول حفاظت کا انتظام کیا جائے تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھا جا سکے۔
چیئرمین انصار برنی نے بم دھماکوں پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی ان مذموم کارروائیوں سے عوام اب تنگ آ چکی ہے عوام کو دہشتگردی سے نجات دلائی جائے۔
انصار برنی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عروج رضا
میڈیا ایڈوائزر
انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل۔
اسلام آباد۔
No comments:
Post a Comment