Wednesday, October 28, 2009

انصار برنی کی پشاورکے مینا بازار میں بم دھماکے کی سخت مذمت۔

اسلام آباد۔ اقوام متحدہ میں مشیر خاص برائے انسانی حقوق اور چیئرمین انصار برنی نے پشاور کے مینا بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں کئی قیمتی جانوں کا ذیاں ہوا اور بہت سے لوگ ذخمی بھی ہوئے۔
سابق وفاقی وزیر برائے اانسانی حقوق انصار برنی نے انتہائی غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ پوری قوم کو دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر ہو جانا چاہیئے۔ انہوں نے مذید کہا کہ جنوبی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن نے دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے جس کی وجہ سے دہشت گرد بوکھلا کر مذموم کارروا یئاں کر رہے ہیں۔
انصار برنی
چیئرمین انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل۔

No comments:

Post a Comment