
اسلام آباد ۔ اقوام متحدہ میں مشیر خاص برائے انسانی حقوق انصار برنی نے
آج صبح جی الیون میں فوجی اہلکاروں کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ پر شدید
مذمت کی ہے اور شہید ہونے والے ایک بریگیڈیئر سمیت جوانوں کے لواحقین سے
دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سابق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق جناب انصار برنی نےحکومت سے پرزور
مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں ہر روز ہونے والے بم دھماکوں کے سلسلے کو ختم
کرنے اور عوام کے جان و مال کے تخفظ کا مناسب انتظام کیا جائے۔
انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین جناب انصار برنی نے گذشتہ شب جی
ایچ کیو کے گیٹ پر شہداء کے جائے شہادت پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی
کے ساتھ ساتھ چراغاں بھی کیا انہوں نے اس موقع پر شہید ہونے والے فوجی
جوانوں کے خاندان کے ساتھ دلی افسوس کا اظہار بھی کیا۔اس موقع پربہت سے
لوگوں نے شرکت کی۔
انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل۔
عروج رضا،
میڈیا ایڈوائزر
انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل۔
--
No comments:
Post a Comment